ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ سے مسلم لیگ ن کے لئے اچھی خبر، الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 126 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کے خلاف الیکشن پٹیشن خارج کردی.
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نےپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر کی الیکشن پٹیشن خارج کرنے کا حکم سنایا ،الیکشن ٹریبونل نے وکلاء کے دلائل سننے کے بع ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف ا نتخابی عذرداری خارج کی،ایم این اے سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو درست قرار دیا گیا ہے،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل ٹربیونل ملک سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کے خلاف درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کرے گا ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر کی جانب سے دائر الیکشن پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ حلقہ این اے 126 میں اس نے انتخاب میں حصہ لیا ، فارم 45 کے مطابق وہ کامیاب ہوا لیکن فارم 47 میں ملک سیف الملوک کھوکھر کو کامیاب قرار دیا گیا ،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ الیکشن ٹریبونل سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے ، جبکہ ملک سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے وکلاء نے اس الیکشن پٹیشن کے خلاف دلائل دئیے اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک سیف الملوک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن قانونی تقاضوں کے مطابق درست طور پر جاری کیا ہے.