فٹبالر رونالڈو کیخلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ خارج

Cristiano Ronaldo
کیپشن: Cristiano Ronaldo
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوکے خلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ جج جینیفر ڈورسی نے خارج کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جج جینیفر ڈورسی نے نیواڈا کی ماڈل کیتھرین ما ئیورگا کی طرف سے دائر کیے گئے مقدمے کو خارج کردیا، خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ 2009 میں لاس ویگاس کے ہوٹل میں کرسٹیانو رونالڈو نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایاتھا جسے رونالڈو نے مسترد کر دیا تھا۔

لاس ویگاس میں کیس کی سماعت کے دوران امریکی ڈسٹرکٹ جج نے فٹ بال سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف زیادتی کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے اس شکایت کے پیچھے قانونی ٹیم کو مجرم قرار دیا ہے۔

جمعہ کو جاری ہونے والے 42 صفحات پر مشتمل فیصلے میں، جج نے مائیورگاکے وکلاء پر بدسلوکی اور مناسب قانونی چارہ جوئی کے عمل کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا الزام لگایا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں، مائیورگااس کیس کی پیروی کرنے کا اپنا موقع کھو دیتی ہے۔ 

امریکی میڈیا نے کہا کہ مائیورگاکے وکلاء دراصل گزشتہ ماہ رضاکارانہ طور پر کیس کو خارج کرنے کے لیے راضی ہو گئے تھے۔