سول ایوی ایشن نےلاہور ائیر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کئے جانے کی تردید کر دی

Private airline,aeroplane,
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نجی فضائی کمپنی کے جہاز کا لینڈنگ گئیر خراب ، کنٹرول ٹاور لاہور کو لاہور  ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرناپڑی۔

ذرائع کے مطابق نجی فضائی کمپنی کے جہاز کا لینڈنگ گئیر خراب ہوگیا جس کی وجہ سے جہاز کی لینڈنگ میں دشواری پیش آرہی تھی، نجی طیارہ دو گھنٹے سے  لاہور کی فضائی حدود میں چکر لگاتا رہا تاہم جہاز کو بحفاظت ائرپورٹ پراتار لیا گیا ۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-06-12/news-1655016478-9231.jpg

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے کا لینڈنگ گئیر نہیں کھل پا رہا تھا جس کی وجہ سے جہاز لینڈ نہیں کر پا رہا تھا، اس دوران  فائر بریگیڈ کی گاڑیاں رن وے کے اطراف موجود رہیں۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا  کہ طیارہ پچھلے 2 گھنٹے سے ایندھن ختم کر رہا ہے،  فیول ٹینک میں ایندھن کم ہونے کے بعد جہاز کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی جائے گی۔

دوسری جانب  سول ایویشن نے ائر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کئے  جانے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے اور وضاحت کی ہے کہ جہاز میں فنی خرابی نہیں تھی معمول کی تربیتی پرواز پہ تھا کوئی ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی تھی۔