ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر سمز بند، بجلی و گیس کنکشن منقطع کرنے کی تجویز

 ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر سمز بند، بجلی و گیس کنکشن منقطع کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایف بی آر کو اختیارات دینے کی تجویز ہے کہ انکم ٹیکس کے گوشوارے فائل نہ کرنے والے افراد کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ موبائل فون کی سمز کوغیرفعال کردیاجائے۔

وفاقی حکومت کے فنانس بل میں انکم ٹیکس کے سیکشن 114بی کے مطابق ایسے ایکٹیو ٹیکس دہندگان جوکہ گوشوارے جمع نہیں کروا رہے ان کے خلاف ایف بی آر کارروائی کرسکے گا۔ ایسے افراد موبائل فون یا موبائل فون سمز کوغیرفعال کردیاجائے گا اس کے علاوہ بجلی یا گیس کے کنکشن کومنقطع  کردیا دیاجائے گا.

اسی طرح انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں مذکورہ شخص پر دائرہ اختیار رکھنے والے بورڈ یا کمشنر موبائل فون ، موبائل فون سمز اور بجلی اور گیس کے کنکشن بحال کرنے کاحکم دے سکتاہے۔