انٹر نیشنل اور ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی کی اہمیت کو تسلیم کرلیا

انٹر نیشنل اور ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی کی اہمیت کو تسلیم کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اے ایچ ایف مل کر ہائی پرفارمنس ہاکی اکیڈمی بنائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ کے ایگزیکٹو ممبر اور ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو طیب اکرام نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپئین آصف باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپئین آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ طیب اکرام سے ملاقات میں پاکستان میں ایشین ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے ہائی پرفارمنس ہاکی اکیڈمی بنانے پر اتفاق ہوا جس پاکستان میں ہاکی کی بحالی میں مدد ملے گی۔

اے ایچ ایف کے چیف ایگزیکٹو طیب اکرام کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ہاکی میں اہم مقام رکھتی ہے اورپاکستان ہاکی پر کوئی جرمانہ نہیں ہوا، ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ہاکی سیریز ایشین ہاکی کے لئے انتہائی اہم ہے اور ایف آئی ایچ اس کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔     

Shazia Bashir

Content Writer