ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم "وجود" عید الفطر پر دھمال مچانے کو تیار

لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم وجود کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کردیا، فلم عید الفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کی ایک اور معیاری فلم کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے عام نمائش کے لئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔ فلم وجود کو عید الفطر پر سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، ندیم شاہد ،دانش تیمور اور سعیدہ امتیاز شامل ہیں۔ فلم ترکی میں عکس بند کی گئی ہے، جسے پروڈیوس اور ڈائریکٹ جاوید شیخ نے کیا ہے۔ فلم بورڈ کے تمام ممبرز نے فلم کو ان کٹ سنسر کیا۔