ڈولفن سکواڈ اہلکار عید کے تینوں دن اپنے فرائض انجام دیتے دکھائی دینگے

ڈولفن سکواڈ اہلکار عید کے تینوں دن اپنے فرائض انجام دیتے دکھائی دینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: عید کے تینوں روز ڈولفن سکواڈ کے اہلکار ڈیوٹیوں پر تعینات ہونگے، ڈولفن سکواڈ نے  چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی میں سنیپ چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا۔

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق آگ برساتے سورج اور روزہ  کی حالت میں شہر کی تپتی سڑکوں پر ناکہ لگائے چیکنگ کرتے یہ ڈولفن فورس کے اہلکار، محافظ ہیں لاہور کے باسیوں کی جان و مال کے، اپنی جانوں اور موسم کی سختی  کی  پروا کیے بغیر یہ ڈولفن فورس رمضان کے آخری ایام ، چاند رات اور عید پر تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے فرائض سرانجام دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران حکومت نے عید سے پہلے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا

نڈھال کر دینے والی گرمی میں الرٹ کھڑے، بازاروں اور مارکیٹوں کے گرد گشت کرتے یہ جوان شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور کسی بھی دشمن کا مقابلہ کرنے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

پڑھنا مت بھولئے: شہر میں اورنج لائن ٹرین کیسے چلے گی؟ اعلیٰ حکام مشکلات کا شکار

پولیس کے اعلیٰ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے حفاظت پر تعینات ڈولفن فورس کے اہلکاروں سے تعاون کریں اور خوش کے اس تہوار پر اپنی خوشیوں میں اپنے محافظوں کو بھی شامل رکھیں۔