نگران حکومت نے عید سے پہلے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا

نگران حکومت نے عید سے پہلے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی (42 نیوز) میٹھی عید پر تیکھے پکوان بناتے ہوئے اور بھی مشکل، کیونکہ برائلر مرغی مہنگی ہونے کے بعد مصالحہ جات، چاول اور مرچوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ کھلے مصالحہ جات اور لال مرچوں کی قیمت میں ہو شربا اضافے نے شہریوں کے چہرے سرخ کردیئے۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گراں فروش چھاگئے۔ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس ہوکر رہ گئی گراں فروشوں نے عید الفطر پر شہریوں کی جیبیں خالی کرنے کا پلان بنا لیا۔ کھلے مصالحہ جات ،چاول اور سرخ مرچوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

سرخ مرچ ساٹھ روپے مہنگی ہوکر تین سو دس روپے، چاول پندرہ روپے بڑھکر ایک سو تیس اور کھلے مصالحہ جات دوسو روپے مہنگے ہوکر آٹھ سو پچاس روپے فی کلوگرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گے۔ شہریوں نےقیمتوں میں ہوشربا اضافے پرضلعی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے انکا کہنا ہے کہ گراں فروش مافیہ ہرسال یہی پریکٹس دہراتا ہے اور ضلعی انتظامیہ بے بس دکھائی دیتی ہے۔

دوسری جانب برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ، تین روز میں مرغی ستائیس روپے فی کلوگرام مہنگی ہوگی ہے۔ عید الفطر چکن بریانی، چکن کڑاہی کھانے والوں کی ضلعی انتظامیہ اور نگران پنجاب حکومت پر کڑی تنقیدکی ہے۔

منگل کے روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پانچ جبکہ گزشتہ تین روز میں مجموعی طور پر ستائیس روپے فی کلوگرام اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد برائلر مرغی دوسو اٹھاون روپے فی کلوگرام تک پہنچ گی ہے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: 

عید کے دن مزے مزے کے پکوان کھانے کے شوقین شہریوں پر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کی خبر بجلی بن کر گری ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ قوت خرید میں کمی کے باعث مٹن اور بیف تو کھانہیں سکتے کیا حکومت شہریوں سے برائلر مرغی کھانے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔

علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسےفی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 105 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے46 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 84 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 74 روپے 99 پیسے  کر دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے، ہائی سپید ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 50 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 22 پیسے جبکہ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری پیش کی تھی تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کے بعد سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوروز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار پانچ سو پچاس روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت انسٹھ ہزار تین سو روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونا چون ہزار دوسو بائیس روپے کا ہوگیا ہے، سونے کے زیورات کی شوقین خواتین اور زرگرز نے قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ، زرگرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں تیزی کاروبار پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اورگاہک صرافہ بازراوں کا رخ کرنے سے کتراتے ہیں۔