ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ نے بھارت کا ٹی ٹوینٹی میں راج ختم کر دیا

انگلینڈ نے بھارت کا ٹی ٹوینٹی میں راج ختم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں ٹی ٹوینٹی  میں شکست دے کر 4-0 سے کامیابی کے ساتھ ہی ٹی ٹوینٹی آئی سی سی رینکنگ میں ٹیم انڈیا کا دبدبہ ختم کردیا۔ انگلینڈ اب ٹی ٹوینٹی میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کو  اس سیریز میں چار شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، جو کسی ایک ٹی ٹوینٹی سیریز یا ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کیلئےاب تک کی سب سے بڑی شکست ہے۔
بھارتی  ٹیم فروری 2022 میں نمبر ون ٹی ٹوینٹی ٹیم بنی تھی۔ تقریباً ساڑھے چار سال ہوچکے ہیں، لیکن کوئی بھی ٹیم انڈیا کو ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پیچھے نہیں چھوڑ سکا ہے۔ اس دوران بھارتی ٹیم نے دو بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی جیتا ہے۔ لیکن سیریز جیت کر انگلینڈ نے نہ صرف ٹیم انڈیا کا راج ختم کر دیا بلکہ دنیا کی نئی نمبر ایک ٹیم بھی بن گئی۔