ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کے افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم

لیسکو کے افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی. 

 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کو بھی عام شہریوں کی طرح بجلی کے بل ملنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے بعد 30 سال میں پہلی بار افسران کی آدھی تنخواہ بجلی بلوں کی نذر ہو گئی ہے۔

لیسکو ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 6 ہزار جب کہ گریڈ 19 کے افسران کو 8 ہزار بجلی یونٹس مفت ملتے تھے۔ ان کے علاوہ گریڈ 20 کے افسران کو سالانہ 10 ہزار مفت یونٹس کی سہولت حاصل تھی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ دیگر ڈسکوز کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کے لیے بھی کیا گیا تھا، تاہم دیگر ڈسکوز نے عدالتوں سے حکم امتناع لے کر مفت بجلی بحال کروا لی۔

لیسکو افسران کا کہنا ہے کہ دیگر کمپنیوں کی مفت بجلی کی سہولت بحالی غیر قانونی ہے، تنخواہ میں تمام مراعات شامل ہوتی ہیں۔ مفت بجلی کی سہولت ملک کے تمام اداروں سے ختم کی جائے، اس حوالے سے وزارت توانائی تمام کمپنیوں کے لیے یکساں پالیسی کا اعلان کریں۔