ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 برائلر گوشت مہنگا، سرکاری نرخ نظر انداز، شہری اوورچارجنگ سے پریشان

 برائلر گوشت مہنگا، سرکاری نرخ نظر انداز، شہری اوورچارجنگ سے پریشان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: شہر میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود بیشتر علاقوں میں گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 446 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں اس پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ مختلف علاقوں میں قصاب سرکاری قیمت کو نظر انداز کرتے ہوئے برائلر گوشت 550 روپے فی کلوگرام تک فروخت کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض دکانوں پر "صافی گوشت" کے نام پر اضافی قیمت وصول کی جا رہی ہے، جس سے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ کی خاموشی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اوورچارجنگ کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث قصاب کھلے عام من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں استحکام برقرار ہے، تاہم مہنگائی اور کم ہوتی قوتِ خرید کے باعث عوام کے لیے بنیادی غذائی اشیا کی خریداری بھی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔