سٹی42: تیس فیصد امپورٹ ٹیکس کے نفاذ نے دوستوں کو ایک دوسرے کے مقابل دشمنوں کی حیثیت سے ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کر دیا۔
سٹی42: امریکہ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کردیا ہے، اس کے ساتھ ہی یورپی یونین اور امریکہ کی ٹرید وار دوبارہ تباہ کن مرحملہ میں داخل ہو گئی ہے۔
امریکی فیصلےپر یورپی یونین کا رد عمل یہ ہے کہ امریکی ٹیکس نافذ ہوا تو جوابی اقدامات کریں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس تجارتی ٹیرف کے نفاذ کے ساتھ ہی کئی ہفتوں سے سوئی ہوئی ٹریڈ وار ایک بار پھر جاگ گئی اور امریکہ کے اپنے ہمسائے میکسیکو اور قریبی ترین سٹریٹیجک اتحادی یورپ کے ساتھ تعلقات ایک بار پھر شدید کشیدہ ہو گئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے سے متعلق تجارتی خطوط سوشل میڈیا پرپوسٹ کردیے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست سے یورپی یونین کی مصنوعات اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 30 فیصد ٹیکس نافذ ہوگا۔
صدر ک ٹرمپ کے اس اعلام کے بعد یورپی یونین نے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔
یورپی یونین کی صدر اُرسلا وان دیرلین نےکہا امریکی ٹیکس نافذ ہوا تو جوابی اقدامات کریں گے، یورپی یونین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کیلیے تیار ہے۔ یورپی یونین کی صدر نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔
صدر ٹرمپ کئی ممالک پر بھاری تجارتی محصولات عائد کر چکے ہیں۔ میانمار اور لاؤس پر 40 فیصد، جنوبی افریقہ، سری لنکا، الجزائر، عراق اور لیبیا پر 30 فیصد، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، قازقستان، برونائی اور مالدووا پر 25 فیصد جبکہ فلپائن پر 20 فیصد ٹیکس لگایا جا چکا ہے۔