ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمیرا اصغرکے مالک مکان کاموقف سامنے آگیا

حمیرا اصغرکے مالک مکان کاموقف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری : ماڈل واداکارہ حمیرا اصغرکے مالک مکان کاموقف دیتے ہوئے کہنا ہے کہ  حمیرا اصغر کو 2018 میں فلیٹ 40ہزار روپے کرائے پر دیا تھا، تاہم فلیٹ کا ایگریمنٹ2019 میں ختم ہوگیا تھا  جس کے بعد اُنہوں نے ایگریمنٹ کی تجدید اور فلیٹ خالی کرنے سے بھی انکار کردیا۔
 مالک مکان نے بتایاکہ حمیرا اصغر کے خلاف پڑوسیوں سے لڑنے کی شکایت بھی موصول ہوئی تھی ،جس پرمیں نے حمیراسے کہاکہ ہمیں ہماری جگہ کی ضرورت ہے آپ خالی کردیں جس پر حمیرا نے گھر خالی کرنے سے انکار کردیا تھا،انکار کے بعد میں نے 2021 میں سی بی سی میں کیس لگایا ۔
 مالک مکان نےبتایاکہ حمیرا اصغر کا آس پاس کے پڑوسیوں سے روف ٹاپ کے دروازے کے لئے جھگڑا ہوا تھا،وہ اکیلی رہتی تھی،میری طرف سے 2021 میں حمیرا اصغر کو نوٹسز جاری ہوئے  جولاہور اور کراچی دونوں جگہ ان کوان کے دیئے گئے پتے پر بھیجے گئے ،لاہور سے بولا گیا کہ یہاں پر کوئی حمیرا نہیں رہتی، کورٹ میں بھی حمیرا نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ 

مالک مکان نے مزیدبتایاکہ ستمبر 2023 میں سی بی سی کورٹ کا پھر فیصلہ آیا تھا فلیٹ خالی کرنے کا ،خالی کرنے کے 2 سے 3 نوٹس دوبارہ جاری کئے گئے لیکن حمیرا نے اس کا بھی جواب نہیں دیا ،مجھے2024 میں مئی کا آخری رینٹ آیا اس کے بعد پھر رینٹ نہیں آیاجس کے بعد ہم نے پھر سول کورٹ میں کیس لگایا ،سی بی سی کورٹ کے فیصلے میں مینشن تھا کہ اگر یہ گھر خالی نہیں کرتیں تو سول کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں،سول کورٹ کا کیس 8 سے 9 مہینے چلا،سول کورٹ کا فیصلہ آیا کہ گھر ان کا خاکہ کرواکر دیں ۔