ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 محکمہ صحت و آبادی میں تقرر و تبادلے، مختلف اضلاع میں نئی تعیناتیاں

 محکمہ صحت و آبادی میں تقرر و تبادلے، مختلف اضلاع میں نئی تعیناتیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری :محکمہ صحت و آبادی میں انتظامی بہتری اور کارکردگی میں اضافہ یقینی بنانے کے لیے افسران کے تقرر و تبادلے جاری کر دیے گئے ہیں، مختلف اضلاع میں نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زوہیب حسن کا تبادلہ  کر دیا گیا، محکمہ صحت رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈاکٹر محمد آصف خان کو سی ای او ہیلتھ لاہور تعینات کر دیا گیا،ڈاکٹر احسان غنی کو سی ای او ہیلتھ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا،ایم ایس مزنگ ہسپتال ڈاکٹر شہباز احمد کو بھی تبدیل کر دیا گیا،ڈاکٹر شہزاد احمد کو سی ای او ہیلتھ فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔

ڈاکٹر محمد ثاقب کو بطور سی ای او ہیلتھ چنیوٹ کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا،ڈاکٹر ثوبان ضیا کو سی ای او ہیلتھ ملتان تعینات کر دیا گیا،سی ای او ہیلتھ نارووال ڈاکٹر محمد شہباز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

سی ای او ہیلتھ نارووال ڈاکٹر شہباز کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔