جنید ریاض: پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق گریڈ 8 کے امتحانات پیکٹا لے گا، اگلے 30 دن میں لائحہ عمل بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں تعلیمی اصلاحات حوالے سے متعدد اہم امور پر غور آئے۔
اجلاس میں وزیر تعلیم نے پانچویں سے ساتویں تک انٹرنل امتحانی نظام کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی اورکہا کہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لئے جائیں۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا جائے،اسسمنٹ ٹیسٹ سے اساتذہ اور طلباکی پرفارمنس پرکھی جا سکے گی،آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں۔
وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ پانچویں سے ساتویں تک اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے شفاف نظام لاگو کیا جائے۔اجلاس میں میٹرک ٹیک کی نہم و 11ویں کی کتب کو ویڈیو فارمیٹ میں بھی ڈھالنے پر غورکیاگیا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ آن لائن ٹیک ایجوکیشن کیلئے اکیڈمک کمیٹی ویڈیوز کی کوالٹی پر کام کرے،آئندہ سال کتب کی بروقت پرنٹنگ و ترسیل کیلئے ابھی سے کام شروع کر دیا جائے۔اجلاس میں مڈل میں ڈراپ آؤٹ ریشو کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App