ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی مسافرطیارہ  کیسے گرا? ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی  

بھارتی مسافرطیارہ  کیسے گرا? ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی ریاست احمد آباد میں مسافر طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

 ابتدائی رپورٹ کے مطابق بھارتی مسافرطیارہ ایندھن سپلائی بند ہونے کی وجہ سے گرا، ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچ بند ہو گئے تھے، ایندھن منقطع ہونے سے انجن بند اور جہاز نیچے آنے لگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ دوسرے سے کٹ آف کی وجہ پوچھتا ہے، دوسرا پائلٹ جواب دیتا ہے کہ اس نے کٹ آف نہیں کیا، مکمل تحقیقات میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

رپورٹ میں سوئچ بند ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، ایئر انڈیا کے مسافر طیارہ حادثے میں 242 افراد سوار تھے۔