بھارت، ٹیچر کے تھپڑ مارنے پر طالبہ نے خودکشی کر لی

Teacher's punishment compelled the student to commit suicide, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں ٹیچر کے تھپڑ مارنے پر دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے خودکشی کر لی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیچر نے16 سالہ طالبہ اوشا کماری کو اس بات پر تھپڑ مارا تھا کہ وہ سکول میں ماتھے پر بندیا لگا کر آئی تھی،پولیس نے پرنسپل اور تھپڑ مارنے والی ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے سکول سے گھر آنے کے بعد پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی،پولیس کا کہنا تھا کہ خودکشی کرنے والی لڑکی نے ایک نوٹ بھی لکھا تھا جس میں اس نے اس واقعے کا ذمے دارسکول کی ٹیچر اور پرنسپل کو ٹھہرایا ہے۔