ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ ، سیاسی رہنما 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 جناح ہاؤس حملہ ، سیاسی رہنما 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس،  انسداد دھشت گردی عدالت نے سیاسی رہنما افشاں طارق کوتین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

پی ٹی آئی رہنما افشاں طارق کو شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ افشاں طارق جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے۔ ملزمہ کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ہے ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے ملزمہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمہ افشاں طارق اور دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔