فیروز خان کی ناکام شادی کا الزام ، حمائمہ ملک نے خاموشی توڑ دی

 فیروز خان کی ناکام شادی کا الزام ، حمائمہ ملک نے خاموشی توڑ دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے بھائی اداکار فیروز خان کی ناکام شادی سے متعلق خود پر لگنے والے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان نے 11 جولائی بروز منگل کو اپنی 33ویں سالگرہ منائی، اسی حوالے سے حمائمہ ملک نے اپنے چھوٹے بھائی کے لیے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے لمبا چوڑا کیپشن لکھا اور بھائی سے محبت کا اظہار کیا۔سالگرہ کے موقع پر کی جانے والی پوسٹ میں اداکارہ کی جانب سے فیروز کو خوب دعائیں دی گئیں اور اُن کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

حمائمہ کی پوسٹ پر جہاں مداحوں نے فیروز کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں ایک انسٹاگرام صارف نے فیروز خان اور علیزا سلطان کی شادی ٹوٹنے کی وجہ اداکارہ کو قرار دے دیا۔صارف نے لکھا کہ"میری نندیں بھی اس (حمائمہ) جیسی ہیں، وہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کو وقت نہیں دینے دیتیں"۔ مذکورہ صارف نے حمائمہ ملک کی ناکام شادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ"ناکام شادی شدہ زندگی گزارنے والی خواتین، خواہ وہ ماں ہوں یا بہنیں، صرف اپنے بھائیوں پر انحصار کرتی ہیں"۔صارف کے اس الزام کے بعد حمائمہ خود کو روک نہیں سکیں اور انہوں نے جواب دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ "میں نند نہیں اُن کی دوست تھی اور وہ میری بہن ہے، میرے بھائی کے بچوں کی ماں ہے، تو براہ کرم ہمارا اپنی نندوں کے ساتھ موازنہ نہ کریں"۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-07-12/news-1689159018-2842.jpg

یاد رہے کہ فیروز اور علیزا نے 2018 میں شادی کی تھی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں تاہم 2022 میں جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزا سلطان نے فیروز پر جسمانی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد اب دونوں کا مقدمہ عدالتوں میں چل رہا ہے۔