ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر پاکستان سےمتعلق منظور وسان کی نئی پیشگوئی

manzoor wassan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مشیرزراعت سندھ منظور وسان نے صدر پاکستان سے متعلق نئی پیشگوئی کر دی۔

پی پی پی رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں نہ ہوں اور ان کی جگہ کوئی اور آئے، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عمران خان نہیں بلکہ ن لیگ جیتے گی، عمران خان عام انتخابات میں پہلے جتنی سیٹیں نہیں جیت سکیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی ضرور ہٹیں گے اور 2023 سے پہلے ہی ہٹیں گے جب کہ نیا صدر پاکستان کوئی بھی بنا تو وہ پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا۔

پی پی رہنما نے عام انتخابات سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ملک میں عام انتخابات ہونا ممکن نہیں ہیں، عام انتخابات آئندہ سال 2023ء کے اپریل یا اگست میں ہو سکتے ہیں۔

منظوروسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔