ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارٹی میں تقسیم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں جماعت متحد تھی، ہے اور رہےگی۔سابق وزیر خزانہ نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نااہل حکومت معیشت تباہ کرکے ملک کوچیلنجز میں جھونک کرگئی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف دور میں مہنگائی 4فیصد، جی ڈی پی 6 فیصداور شرح سود 5.25 فیصد تھی جب کہ نوازشریف کی کامیابیوں کو عمران خان نے 43 مہینوں میں نیست و نابود کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی ملک کو مشکل حالات سےنکال کرترقی کی راہ پرگامزن کیا اب بھی کریں گے۔