ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

17 جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہے،شیخ رشید

Sheikh Rasheed
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت لانےکا مقصد 45 دن میں سب کو معلوم ہوجائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن شفاف کرانے ہوں گے تاکہ لوگوں کو سیاست کا رخ سمجھ آسکے ورنہ ملک سری لنکا بن جائے گا کیونکہ ہوائی فضائی خلائی مداخلت کی، جھرلو پھیرا تو لاہور کی آبادی سری لنکا سے زیادہ ہے، حالات کو سری لنکا کی طرف نہیں جانا چاہیے۔ 

 17 جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہے۔ اسحاق ڈار اورنوازشریف کو ملک میں آنے سے کس نے روکا ؟ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے فیصلے کیلئے 72 گھنٹے مانگے ہیں، پاسپورٹ نوازشریف کی جیب میں ہے لیکن وہ آ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ  آئندہ 45 دن اہم ہیں، الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے، آج بھی کہتا ہوں شریف خاندان ایک پیج پر نہیں،  زرداری نے مسلم لیگ (ن) کو مروا دیا ہے، پی پی مزے کررہی ہے دفاع نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال پر جواب نہیں دوں گا خود کش نہیں بننا چاہتا۔