تشویشناک خبر ؛کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی,سائنسدان پریشان

CronaVirus
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت اور امریکا سمیت کئی ممالک میں کورونا وائرس کی ایک قسم سامنے آگئی، جس نے سائنسدانوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور امریکا سمیت مختلف ریاستوں میں اومی کرون کی نئی قسم بی اے 2.75 رپورٹ ہوئی ہے اور یہ وائرس تیزی سے پھیلتا دکھائی دے رہا ہے۔

امریکی ریاست منیسوٹا میں مایو کلینک کے کلینیکل وائرولوجی کے ڈائریکٹر میتھیو بیننکر کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلنے کی شرح سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تیزی سے پھیل رہا ہے، فی الحال کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔

انہوں نے کہا اومی کرون وائرس کی نئی قسم آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دس ممالک میں سامنے آیا ہے۔ حالیہ دنوں میں کورونا کی اسی قسم کے تین کیسز امریکہ میں رپورٹ ہوئے تھے۔