ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گونگی لڑکی کی اندھی محبت؛ماں کی قاتلہ کی ضمانت منظور

گونگی لڑکی کی اندھی محبت؛ماں کی قاتلہ کی ضمانت منظور
کیپشن: deaf and dumb girl
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمالدین جمالی)اپنی محبت کو پانے کے لئے ماں کو قتل کرنے والی گونگی لڑکی کی خلاف کیس پر سماعت، ملزمہ کو باپ,بھائی اور دیگر ورثا نے معاف کر دیا، عدالت نے قوت گویائی سے محروم ملزمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئےرہائی کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر ہمدانی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت نے قوت گویائی سے محروم ملزمہ فجر انعام کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض جیل سے رہائی کا حکم دیا،ملزمہ کا بھائی بھی قوت گویائی سے محروم ہے،بھائی کا بیان قلمبند کرنے اور ترجمان کے لئےعدالت نے ایکسپرٹ کو طلب کیا ہوا تھا،بھائی نے بھی بہن کو معاف کر دیا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق گونگی لڑکی فجر انعام ایک گونگے لڑکے محمد اعظم سے پیار کرتی تھی، لڑکی کی ماں بسمہ اللہ رشتہ کے لئے راضی نہیں تھی،ملزمہ نے اپنی ماں پر نماز کی حالت میں حملہ کیا ملزمہ نے پہلے ڈنڈے سے وار کیا ،پھر ماں کا گلا دیا دیا۔

گزشتہ کیس کی سماعت پر گونگی لڑکی کا والد انعام الحق عدالت میں پیش ہوا اور اپنا قلمبند کراتےہوئے کہا مجھے ملزمہ بیٹی فجر انعام کی ضمانت رہائی پر کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرتےکیس دیگر وارثان اور مقتولہ کے بھائیوں کو شہادت قلمبند کرانے کے لئے طلب کیا تھا، عدالت نے گونگی لڑکی اور اس کے گونگے عاشق پر فرد جرم عائد کی تھی،گونگی لڑکی فجر انعام گونگے لڑکے محمد اعظم سے پیار کرتی تھی،گونگے لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنے پر اکسایا،ملزمہ نے پہلے ڈنڈے سے وار کیا پھر ماں کا گلادباتھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer