ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاکی فیڈریشن کا تمام دفاتر کھولنے کا فیصلہ

ہاکی فیڈریشن کا تمام دفاتر کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کل سے تمام دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا،عملے کو اوقات کار کے مطابق دفتر پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف نے دو ہفتے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر معمول کے مطابق کام کا آغاز کرے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپئین آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ 13 جولائی پیر سے پی ایچ ایف کے دفاتر کھو لے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر معمول کے مطابق کام شروع کرے گا، دفتر جاکر زیر التواء معاملات نبٹانے کی کوشش کریں گے۔  سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی سمیت اہم امورز پر توجہ ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی سرگرمیوں کی بحالی اور ڈومیسٹک ایونٹ جلد فائنل کریں گے۔ جونئیر اور سینئرز ٹیموں کے تربیتی کیمپ بھی پلان کرنے ہیں۔

یاد رہے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے تمام دفاتر بند کردیے تھے۔ پی ایچ ایف اسٹاف کو گھر سے معمول کے امور نمٹانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ دفاتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کو دیکھ کر کیا گیا ہے۔