کرکٹ کوچ ٹیکسی چلانےپرمجبور

 کرکٹ کوچ ٹیکسی چلانےپرمجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)عالمگیر وبائی مرض کوروناوائرس نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی کو متاثرکرکے رکھ دیا جس کی وجہ سے متعدد افراد ذریعہ معاش سے کنارہ کش ہوگئے،ان کے لئے دووقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا،ایسے حالات میں پاکستان کے 2 کرکٹ کوچز نے ٹیکسی چلانے شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل کے میدان ویران پڑے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑی اور دیگر عملہ بھی اس کی زد میں آچکا ہے،مالی حالات کی تنگدستی نے پی سی بی لیول 2 کرکٹ کوچز کو ٹیکسی چلانے پر مجبور کردیا،کوچ عمران خٹک بھی کورونا سے بےروزگار ہونےوالوں میں شامل ہیں،عمران خٹک ماڈل ٹاؤن کی ایک اکیڈمی میں کوچنگ کررہے تھے، وہ لیول 1 اور لیول 2 کورس کرنے کے بعد ماڈل ٹاؤن کی ایک اکیڈمی میں کوچنگ کررہے تھے ۔

عمران خٹک کاکہنا ہے کہ 10سال سے کوچنگ سے وابستہ ہوں، اکیڈمی کے علاوہ ایک کمپنی میں کوچنگ کی۔ٹیسٹ کرکٹرز وہاب ریاض ، سلمان بٹ،اعزازچیمہ کے ساتھ کام کیا،‏‏گھر چلانے کے لِئے اپنی گاڑی کو ٹیکسی میں تبدیل کر لیا،ڈومیسٹک اور ادارہ جاتی کرکٹ بحال کی جائے،‏ایس او پیز کے تحت کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

عمران خٹک نے بتایا کہ زندگی کا نظام اچھا چل رہا تھا کہ کورونا وائرس نے کھیلوں کی سرگرمیاں بند کر دیں اور حالات نے اب ٹیکسی چلانے پر مجبور کردیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈومیسٹک اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کی جائے، اس سے سینکڑوں لوگوں کا روزگار بحال ہوگا۔

واضح رہے کہ  کرکٹ سرگرمیوں میں طویل تعطل کی وجہ سے لوکل کرکٹ امپائرز اور اسکوررز مالی مشکلات کا شکار ہونے لگے،بھرپور کرکٹ سیزن فارغ گذرنے کے بعد لوکل امپائرز ار اسکوررز نے پی سی بی اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایس اوپیز کے تحت کرکٹ سرگرمیاں بحال کی جائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer