جیل روڈ(زاہد چودھری) شہر میں کورونا کے275 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔ جبکہ وائرس مزید8جانیں نگل گیا۔ ہسپتالوں میں 226 مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ، 93مریض آئی سی یو اور 52 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا کے275 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔ جبکہ وائرس مزید8جانیں نگل گیا۔ ہسپتالوں میں 226 مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ، 93مریض آئی سی یو اور 52 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں ۔ لاہور میں وباء کے دوران اب تک 756 اموات ہوچکی ہیں اور کیسز کی مجموعی تعداد 44529 ہوگئی ہے ۔
شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 141 مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں اور 69 مریض آئی سی یو اور 45 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں 85 مریض آئسولیشن وارڈز ، 24 مریض آئی سی یو اور 7 مرض وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ پنجاب بھر میں بھی کورونا کے 730 نئے مریض اور 13 اموات ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور صوبے بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 85991 اور اب تک 1985 اموات ہوچکی ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ ان تمام علاقوں میں مجموعی طور پر 877 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے، جس کے پیش نظر ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سیل کیے جانے والے علاقوں میں اشیائے ضروریہ کے علاوہ دیگر تمام کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی، دودھ دہی، چکن کی دکان اور بیکریاں پورا ہفتہ صبح سات سے شام سات بجے تک کھولی جا سکیں گی، تمام گراسری اسٹورز صبح نو سے شام سات بجے تک پورا ہفتہ کھل سکیں گے، میڈیکل سٹور، کلینکس اورلیبارٹریز 24 گھنٹے پورا ہفتے کھلیں گی،جبکہ سیل کیے جانے والے علاقوں میں غیر ضروری نقل وحرکت کو ہر صورت روکا جائے گا، شناختی کارڈ دیکھ کررہائشیوں کو ہی داخلے اور اخراج کی اجازت ہوگی۔