سٹی 42: نیپرا نےملک بھرکے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 2026 کے لیے برقرار رہے گا۔نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔
بجلی کے نئےبنیادی ٹیرف پر یکم جنوری 2026 سے اطلاق ہوگا،نیپرا نے ملک بھر کے لیے یکساں ٹیرف کی حکومتی درخواست پر آج سماعت کی تھی
پاورڈویژن نے2026 کے لیے یکساں ٹیرف کے لیےدرخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی ۔نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا کہ گھریلوصارفین کے لیےبجلی کازیادہ ٹیرف47.69روپے فی یونٹ برقرار رہے گا۔ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف10.54روپے پربرقراررہے گا۔ایک سوایک سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف13.01 روپےبرقراررہے گا۔ایک سے100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف22.44روپے برقرار رہے گا۔ماہانہ101سے200 یونٹ تک کا ٹیرف28.91روپے فی یونٹ برقراررہےگا۔ماہانہ201سے300یونٹ کا ٹیرف 33.10 روپے پر برقرار رہے گا۔ماہانہ301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 37.99روپے پر برقراررہےگا۔
ماہانہ401 سے500یونٹ کا ٹیرف 40.22روپے برقراررہے گا ۔ماہانہ501سے600 یونٹ کاٹیرف 41.62روپےبرقرار رہے گا۔ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف42.76 روپےپربرقرار رہے گا۔ماہانہ700 یونٹ سےزیادہ کا ٹیرف 47.69 روپے برقرار رہے گا
ٹیکسوں کوملاکرسلیب کےحساب سےفی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔ماہانہ50یونٹ تک کےگھریلولائف لائن صارفین کےلیے3.95 روپےکا ٹیرف برقرار رہے گا۔ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپےبرقرار رہے گا۔
اس سےقبل نیپرا نےسال 2026 کے لیےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دی تھی ۔نیپرا نےاپنا فیصلہ یکساں ٹیرف کی درخواست کےلیے وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔نیپرا نےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 62پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی