سٹی 42: حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر لاہور بھر میں درختوں کی کٹائی اور تراش خراش پر فوری پابندی عائد کردی گئی ۔
پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ غیر مجاز طور پر کسی بھی درخت کی کٹائی سختی سے ممنوع ہے ۔ پیشگی تحریری اجازت کے بغیر درختوں کی معمولی پروننگ بھی نہیں کی جا سکے گی۔
منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی راجہ منصور احمد کا احکامات پر سخت عملدرآمد کا حکم دیا ۔تمام ڈائریکٹرز اور فیلڈ اسٹاف کو مزید چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت کردی
درختوں کے تحفظ کیلئے خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
