ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کے چھوٹے ملازمین کی سنی گئی

محکمہ ایکسائز کے چھوٹے ملازمین کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :  پنجاب حکومت نے 70ارب کے ہدف کے حصول کے لئےپہلی دفعہ ایکسائز ملازمین کےلئے ای الیکٹرک بائیکس خریدنے کا فیصلہ کیاہے۔
 ایکسائز حکام  کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسپکٹرز کے لئے 200 ای الیکٹرک بائیکس خریدی جائیں گی ،مختلف اضلاع کے انسپکٹرز کوڈیمانڈ کےمطابق فراہم کی جائیں گی،ایک ای الیکٹرک بائیک کی خریداری کے لئے اڑھائی لاکھ کےقریب فنڈز کے اخراجات آئین گے۔

 ایکسائزحکام  کا مزید کہنا تھا  کہ حکومت نے ای بائیکس کی خریداری کے لئے5کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے،رواں مالی سال میں خریداری مکمل کرکے فراہم کردی جائےگی۔

رواں مالی سال میں 21کروڑکےفنڈز سے فیلڈ افسران کے لئے20سنگل کیبنز کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے۔