ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سام سنگS26 سیریز: لانچ کی تاریخ اور فیچرز سامنے آگئے

سام سنگS26 سیریز: لانچ کی تاریخ اور فیچرز سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سام سنگ کی گلیکسی S26 سیریز ، 25 فروری 2026 کو منعقد ہونے والے گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ میں پیش کی جائے گی۔

سام سنگ کا نیا گلیکسی S26 الٹرا اب صرف ڈیڑھ ماہ کی دوری پر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس ایک بار پھر  اینڈرائیڈ   فونز کے لیے معیار قائم کرے گی۔ اس سیریز میں گلیکسی S26، S26 پلس اور S26 الٹرا شامل ہیں۔

 کمپنی نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا، گلیکسی S26 الٹرا  کی قیمت تقریباً 3,26,700 روپے (تقریباً 1,163 امریکی ڈالر) متوقع ہے۔

لیک ہونے والی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ نیا ماڈل اپنے پچھلے ورژن سے متاثر ہوگا لیکن اس بار ایک باقاعدہ کیمرا آئی لینڈ دیا جائے گا۔ فون میں چار کیمرے شامل ہوں گے۔

فون کی  16GB ریم اور 1TB اسٹوریج ،  5000mAh کی طاقتور بیٹری ہو گی   جو کہ  60W فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کر سکے۔ سافٹ ویئر کے اعتبار سے یہ ڈیوائس اینڈرائیڈ 16 پر مبنی ہوگی، جس پر سام سنگ کا جدید OneUI 8.5 انٹرفیسموجود ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ گلیکسی S26 الٹرا اپنی شاندار خصوصیات اور جدید ڈیزائن کے ساتھ مارکیٹ میں ایک نیا معیار قائم کرنے والا ہے، اور اس لانچ کا انتظار دنیا بھر کے صارفین بے چینی سے کر رہے ہیں۔