جنید ریاض :محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن نے شدید سردی کے پیش نظر نان فارمل سکولوں میں تعطیلات بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ کے مطابق نان فارمل ایجوکیشن سکولوں میں تعطیلات 17 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں، جبکہ تدریسی سرگرمیاں 19 جنوری سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ تاہم تعطیلات کے دوران فیلڈ سٹاف اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دیتا رہے گا۔
محکمہ لٹریسی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ اور عملے کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔