جنید ریاض: پنجاب بھر کے 23 فیصد سرکاری سکول خستہ حالی کا شکار ہیں اور ان کی عمارتوں کی فوری تعمیر و مرمت ناگزیر ہے۔
تقریباً ایک فیصد سکولوں کی عمارتیں خطرناک حد تک خستہ ہو چکی ہیں جبکہ چھ ہزار سے زائد عمارتوں کو جزوی مرمت کی ضرورت ہے۔
مزید برآں، 2 ہزار 592 سکولوں کی عمارتوں کو جزوی طور پر خطرناک قرار دیا گیا ہے اور 2 ہزار 368 عمارتوں میں بڑے پیمانے پر تعمیر و مرمت کی ضرورت ہے۔
طلبہ کو محفوظ اور معیاری ماحول فراہم کرنے کے لیے ان سکولوں کی عمارتوں کی فوری بحالی اور مرمت وقت کی اہم ضرورت ہے.