ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار انتقال کرگئے

معروف اداکار انتقال کرگئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایسٹ اینڈرز کے مشہور کردار چارلی سلیٹر سے مشہور ہونے والے اداکار ڈیریک مارٹن 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ڈیریک مارٹن نے سن 2000 میں مقبول برطانوی ڈراما سیریز ’ایسٹ اینڈرز‘ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور چارلی سلیٹر کے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔

92 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہونے والے اداکار نے باضابطہ اداکاری کی تربیت حاصل نہیں کی تھی، ان کی زندگی کا آغاز مشرقی لندن کے علاقے بو میں ہوا، جہاں انہوں نے اداکاری میں آنے سے پہلے قصاب، سڑکوں پر کام کرنے والے مزدور اور رائل ایئر فورس میں نیشنل سروس سمیت مختلف ملازمتیں کیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ’ڈاکٹر ہو‘ میں بطور اسٹنٹ مین کیا، تاہم 1970 کی دہائی کے اوائل میں ایک چوٹ لگنے کے بعد انہوں نے باقاعدہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

سن 2000 میں ایسٹ اینڈرز میں چارلی سلیٹر کے کردار نے انہیں گھر گھر پہچان دلائی، ان کا کردار ایک نرم دل ٹیکسی ڈرائیور کا تھا جو مداحوں کا پسندیدہ بن گیا اور 2016 میں کردار کی اسکرین پر موت تک کئی اہم کہانیوں کا مرکزی حصہ رہا۔

مرحوم کے پسماندگان میں ان کے دو بیٹے، جوناتھن اور ڈیوڈ شامل ہیں۔