ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڑنے والی کار،قیمت کیا ہو گی؟جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

اڑنے والی کار،قیمت کیا ہو گی؟جان کر ہوش اُڑ جائیں گے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اڑنے والی گاڑیاں جو کبھی سائنس فکش ہوا کرتی تھی، بس چند ماہ میں حقیقت بن جائیں گی ،مگر اس کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔

اس گاڑی کی ابتدائی قیمت 3 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ تاہم ابتدائی مرحلے میں یہ گاڑی صرف منتخب صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر صارف پرواز سے اکتا جائے تو الیف ماڈل اے کو زمین پر اتار کر عام گاڑی کی طرح سڑک پر بھی چلایا جا سکتا ہے، جو کسی جیمز بانڈ فلم کا منظر معلوم ہوتا ہے۔

 اس گاڑی کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور الیف ایرو ناٹکس کو اب تک ساڑھے 3 ہزار سے زائد پری آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی الیف ایرو ناٹکس نے دنیا کی پہلی اڑنے والی کار کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد سائنس فکشن کو عملی شکل مل گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق الیف ماڈل اے الٹرا لائٹ نامی یہ اُڑنے والی گاڑی 2026 کے اوائل میں صارفین کے لیے دستیاب ہو سکتی ہے۔

یہ گاڑی الیف کی سلیکان ویلی میں واقع فیکٹری میں تیار کی جا رہی ہے،کمپنی کے مطابق یہ مکمل طور پر برقی گاڑی ہے جو اڑان بھرنے اور زمین پر اترنے دونوں صلاحیتوں کی حامل ہے، جس کی بدولت اسے شہری علاقوں میں شدید ٹریفک سے بچنے کے لیے موزوں قرار دیا جا رہا ہے۔