ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس آتشزدگی، بیلا حدید کا گھر بھی شعلوں کی نذر ہوگیا

لاس اینجلس آتشزدگی، بیلا حدید کا گھر بھی شعلوں کی نذر ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماڈل بیلا حدید  کا گھر بھی شعلوں کی نذر ہوگیا جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا تھا.

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آگ کی لپٹوں کی زد میں اپنے مکان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'مددکو پہنچنے والے ہر ایک کا شکریہ، ہم نے اپنا وہ گھر کھو دیا جہاں میں نے اپنا بچپن گزارا، جہاں مجھے پیار ملا، جس مکان سے کئی یادیں وابستہ ہیں، میری والدہ نے 30 سال قبل یہ گھر بڑے پیار سے بنایا تھا، میں کاربن کینیون روڈ پر واقع اپنے گھر کو بہت یاد کروں گی'۔

بیلاحدید نے ان لوگوں کے حق میں مدد کی اپیل کی ہے جنہوں نے اس آگ میں اپنے اپنےمکان کھو دیے ہیں۔

واضح رہے کہ  کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے. یہ آگ پیسفک پیلسیڈز کے علاقے میں لگی، جہاں ہالی ووڈ کے کئی مشہور ستاروں کا مسکن ہے اور اسے لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے تباہ کن جنگلاتی آگ قرار دیا گیا ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایگزامینر کے مطابق، اس آگ میں اب تک 16 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور درجنوں افراد لاپتہ ہیں،12 ہزار سے زیادہ گھر بھی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں جبکہ 37 ہزار ایکڑ رقبہ شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔ اس بحران کے دوران کئی افراد نے اپنے گھر کھو دیے ہیں، جن میں مشہور شخصیات جیسے لیٹن میسٹر اور ایڈم بروڈی، انا فاریس، رکّی لیک، کیری ایلوئس، کیمرون میتھیسن اور دیگر شامل ہیں۔