اداکار عمران ہاشمی نے ساڑھے 41 کروڑ کی گاڑی خرید کر سب کوحیران کر دیا

اداکار عمران ہاشمی نے ساڑھے 41 کروڑ کی گاڑی خرید کر سب کوحیران کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اداکار عمران ہاشمی نے ساڑھے 41 کروڑ کی گاڑی خرید کر سب کوحیران کر دیا۔

 بالی ووڈ فلم اسٹارز کی نئی  مہنگی گاڑیوں کا  سوشل میڈیا پر چرچا ہے، کچھ روز قبل اداکار شاہد کپور اور انکی اہلیہ میرا راجپوت نے لگژری کار خریدی تھی جس کے ساتھ انکی تصویر بھی سامنے آئی۔ 

یہی نہیں بلکہ شردھا کپور کی جانب سے خریدی گئی 4 کروڑ روپے (بھارتی روپے) مالیت کی گاڑی نے سوشل میڈیا پر صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ 

 شاہد کپور نے بھی کروڑوں کی لگژری گاڑی خرید لی۔
 اسی فہرست میں نیا اضافہ اداکار عمران ہاشمی کا ہے، لیکن انکی خریدی گئی گاڑی کی قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیے۔ 

اسٹار اداکار نے نامور آٹوموبائل برانڈ رولز رائس کی گھوسٹ بلیک بیچ گاڑی خریدی ہے۔ اس گاڑی سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ اسکی مالیت سوا بارہ کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 41 کروڑ 45 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق رولز رائس کی گھوسٹ بلیک بیج بھارت میں موجود مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔