ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں سندھ اسمبلی کے رکن جام اویس سمیت 3 ملزمان کی صلح نامے کی درخواست منظور کر لی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ملزمان کی مقتول کے ورثاء سے صلح کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے 2 ملزمان کی صلح نامے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 2 ملزمان پر اغواء کا الزام ہے، لہذا ان کی صلح کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ جام اویس، معراج جوکھیو اور احمد خان کی صلح کی درخواست منظور ہوئی ہے، ملزمان دودو خان اور سومار کو قتل کے الزام سے رہا کیا جاتا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان دودو خان اور سومار کے خلاف مقتول کے اغواء کا مقدمہ چلے گا۔

https://149828952.v2.pressablecdn.com/wp-content/uploads/2016/04/judge-gavel.jpg

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021ء میں تشدد کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔مقدمے کے ایک ملزم سلیم سالار نے صلح نامے کی بنیاد پر کیس سے رہا ہونے سے انکار کیا تھا۔ملزم سلیم کا کہنا تھا کہ میرا اس کیس میں کوئی کردار نہیں ہے، صلح نامے کی بنیاد پر رہا نہیں ہو سکتا۔

رکن قومی اسمبلی جام کریم کے خلاف پولیس نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر مقدمہ ختم کر دیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer