"مجھے سوشل میڈیا پر فحاشی کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے"

Hareem shah In UK
کیپشن: Hareem shah
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سوشل میڈیا پر معروف شخصیت حریم شاہ نے لندن میں سٹی نیوز نیٹ ورک کے دفتر کا دورہ کیا ، حریم شاہ نے کہا کہ ان کا سب سے پسندیدہ سیاستدان بلاول بھٹو اور ناپسندیدہ سیاستدان فیاض چوہان ہے، مجھے سوشل میڈیا پر فحاشی کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ، شوبز سے منسلک خواتین مجھ سے زیادہ نازیبا لباس پہنتی ہیں۔
 سوشل میڈیا پر معروف شخصیت حریم شاہ نے لندن میں سٹی نیوز نیٹ ورک کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات بھی کی۔ حریم شاہ سے پاکستانی کمیونٹی نے دلچسپ سوالات کئے جن کا حریم شاہ نے تفصیلی جوابات دیئے، شیخ رشید فیاض چوہان ، تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر حریم شاہ نے کھل کر اپنی پسند اور نا پسند کا اظہار کیا حریم شاہ نے کہا کہ ان کا سب سے پسندیدہ سیاستدان بلاول بھٹو اور ناپسندیدہ سیاستدان فیاض چوہان ہے۔

حریم شاہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ انہیں کسی کا خوف نہیں وہ اللہ عزوجل پر مکمل یقین رکھتی ہیں ، حریم شاہ نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر فحاشی کا زمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ، دیگر شوبز سے منسلک خواتین مجھ سے زیادہ نازیبا لباس پہنتی ہیں۔ دورے کے اختتام پر حریم شاہ کو ان کی شادی کی مبارکباد دی گئی اور انہیں مٹھائی بھی پیش کی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer