دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبرکونسا؟

Pakistani Passport index
کیپشن: Pakistani Passport
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسافروں کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی سفری سہولیات فراہم کرنے والے ممالک کو دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ رکھنے والا ملک تصور کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ہر سال مختلف اداروں کی مختلف ممالک کی جانب سے مسافروں کو دی جانے والی بین الاقوامی سفری سہولیات کی بنیاد پر ان کے پاسپورٹ کی درجہ بندی ترتیب دی جاتی ہے.

 انڈیکس 2022 میں جاپان اورسنگاپور کے پاسپورٹ دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پائے ہیں، جاپان اورسنگاپورکےپاسپورٹ ہولڈرز 192 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکتے ہیں، جرمنی اورجنوبی کوریا 190 ویزا فری سفر کےساتھ دوسرےنمبرپر جبکہ فن لینڈ، اٹلی،لکسمبرگ اور اسپین کے پاسپورٹ تیسرےنمبرپر ہے۔ آسٹریا، ڈنمارک، فرانس، ہالینڈ اورسویڈن کےپاسپورٹ چوتھےنمبرپر جبکہ آئرلینڈ اور پرتگال کےپاسپورٹ پانچویں نمبرپر براجمان ہیں۔

بیلجیم، نیوزی لینڈ، ناروے،سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکہ کے پاسپورٹ چھٹے  جبکہ آسٹریلیا، کینیڈا،جمہوریہ چیک، یونان اور مالٹاکےپاسپورٹ ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔پولینڈ اور ہنگری کے پاسپورٹ آٹھویں، لیتھوانیا اور سلوواکیہ کے پاسپورٹ نویں نمبر پر جبکہ ایسٹونیا،لیٹویا اور سلووانیا کےپاسپورٹ 181 ملکوں کے فری انٹری کیساتھ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

سب سے بدترین پاسپورٹ افغانستان کا قرار دیا گیا جوعالمی درجہ بندی میں 111 نمبر ہے۔عراق 110،شام 109 ویں نمبر پر ہے۔  پاکستان کا 108 واں نمبر ہے۔ گزشتہ سال کی درجہ بندی میں پاکستان 116 ممالک میں 113 ویں نمبر پر تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer