معروف بھارتی جوڑی نے راہیں جدا کر لیں

Indian actors
کیپشن: Bolly wood couple break up
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی جوڑی نے راہیں جدا کر لیں، بالی وڈ کی’رومانٹک‘ جوڑی کی راہیں جدا ہو نے پر سوشل میڈیا صارفین اداس ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور  کابریک اپ  ہو گیا،  بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملائیکہ اروڑا کا دل ٹوٹ گیا ہے اور وہ اس صدمے کو برداشت کرنے کی کوشش کررہی ہیں وہ گذشتہ چھ دن سے گھر سے باہرنہیں نکلیں۔
ارجن کپور کو ریا کپور کے گھر ڈنر پر دیکھا گیا اور یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملائیکہ کا گھر ریا کپور کے نزدیک ہونے کے باوجود ارجن ان سے ملنے نہیں گئے۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2022-01-12/news-1641987285-1984.jpg
ارجن کپور کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا حتیٰ کہ اپنے خاندان کے قریبی افراد سے ملنا جلنا بھی بند کر دیا تھا تاہم دو ہفتے بعد ارجن کپور کا کووڈ ٹیسٹ منفی آ گیا تھا لیکن وہ پھر بھی ملنے کے لئے اپنی پرانی دوست ملائکہ اروڑہ کے گھر نہیں گئے اور ملائکہ نے بھی ان کو  صحت کی مبارکباد دینا مناسب نہیں سمجھالیکن اس سارے قصے میں ان کے پرستاروں اور سوشل میڈیا صارفین جو ان کی رومانٹک جوڑی سےبہت متاثر تھے نے مایوسی کا اظہار کیا ہے پرستار اداس ہیں اور انہیں پھر اکٹھا دیکھنا چاہتے ہیں۔