ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف سیکرٹری پنجاب نےعوامی شکایات کی شنوائی کیلئے نیاطریقہ تلاش کرلیا

Chief Secretary Punjab
کیپشن: chief secretary Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیف سیکرٹری پنجاب نے ٹویٹر کا استعمال تیز کر دیا۔ چیف سیکرٹری ٹویٹر پر عوام کی شکایات موصول کرنے لگے۔
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال مثبت ہو تو اس کے اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔ ایسا ہی فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کیا۔ انہوں نے دفتر کے چکر لگانے والے سائلین کی سہولت کیلئے ٹویٹر پر شکایات موصول کرنا شروع کر دی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ آئی اینڈ سی کو بھی حکم دے رکھا ہے کہ وہ شکایات کو فالو کرے اور ٹویٹر پر موصول ہونیوالے شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اپنی تمام سرگرمیاں ٹویٹر پر منتقل کر دی ہیں۔ چیف سیکرٹری ٹویٹر پر اضلاع کے ڈی سی کو ہدایات بھی جاری کرتے ہیں اور اس کا آوٹ پٹ بھی لیتے ہیں۔