ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ آف دی آرٹ ریونیو اکیڈمی بنانے کی منظوری

 Revenue academy
کیپشن: Revenue academy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42  : لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریونیو اکیڈمی بنانے کی منظوری، محکمہ خزانہ نے ریونیو اکیڈمی کیلئے ایک ارب30کروڑ کا بجٹ منظور کر لیا۔
 لاہور شہر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریونیو اکیڈمی بنانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب نے ریونیو اکیڈمی کیلئے ایک ارب تیس کروڑ کا بجٹ منظور کر لیا ہے۔ ریونیو اکیڈمی میں چار ہزار افسران کو بیک وقت ٹریننگ دی جا سکے گی۔ اکیڈمی تمام جدید سہولتوں سے آرستہ ہوگی جس میں ٹریننگ کیلئے جدید سہولیات سے استفادہ کیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ نے پہلے مرحلے میں 5 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔