ٹریفک وارڈنز کی صدر پریس کلب ارشد انصاری کیساتھ بدتمیزی

ٹریفک وارڈنز کی صدر پریس کلب ارشد انصاری کیساتھ بدتمیزی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)مال روڈ پر ٹریفک وارڈنز کی کھلےعام بدمعاشی، ٹریفک پولیس امریکن قونصلیٹ کو سکیورٹی دینے کے نام پر شہریوں کو زدوکوب کرنے لگی، ٹریفک وارڈنز کی صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ  گالم گلوچ اور بد تمیزی کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوس روڈ اور پریس کلب جانے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر بند ہونے سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب ٹریفک وارڈنز کی جانب سے راہ گیروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا، مال روڈ پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ٹریفک وارڈنز کی بد تمیزی، صدر لالور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس سے ملحقہ سڑک کھلی ہونے کے باوجود گزرنے نہیں دیا گیا۔

ٹریفک وارڈنز نے صدر پریس کلب کی گاڑی روک کر دھکے دئیے اور بدتمیزی کی، ٹریفک وارڈنز کے ناروا رویہ پر ارشد انصاری نے کہا لاہور پریس کلب اور صحافتی برادری نے ہمیشہ سکیورٹی اداروں کی عزت و تکریم کی،سکیورٹی کے نام پرعام شہریوں اورصحافیوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، جسکو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer