ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کو انتظامیہ نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا

جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کو انتظامیہ نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وسیم احمد) پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کو انتظامیہ نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا، بچوں سے حکومتی ٹورنامنٹ میں انٹری فیس کی وصولی، ڈی جی سپورٹس کا ایکشن ،ملبہ جونیئر مینجمنٹ پر ڈال دیا گیا۔

پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں بھی حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے انٹری فیس وصول کی گئی جس کا سپورٹس بورڈ کے افسران کو چیمپئن شپ کے فائنلز تک علم ہی نہیں تھا۔

 چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں اور والدین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں انٹری فیس لی گئی ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں اور والدین کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ اگر بچوں کو مواقع فراہم کرتا ہے تو اپنا سٹاف بھی مقابلوں پر تعینات کرے تا کہ کھلاڑیوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بورڈ انٹری فیس وصولی سے لاعلم تھا جبکہ بچوں کو فیس واپس کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer