ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سراج الحق نے عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

سراج الحق نے عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: City42 - Siraj ul Haq, Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم اپنے اعلان کے مطابق اپنے گھر والوں کا احتساب بھی کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قوم کا بڑا مطالبہ کرپشن کا خاتمہ ہے، حکومت کو 6 ماہ ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک حقیقی احتساب شروع نہیں ہوا۔ وزیراعظم اپنے اعلانات کے مطابق اپنے گھر والوں کا بھی اسی جوش وجذبے کے ساتھ احتساب کریں جیسے وہ دوسروں کا کرتے رہے ہیں۔

 امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ تحریک انصاف تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئی، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تبدیلی کا مطلب صرف مہنگائی، غربت اور بےروزگاری میں اضافہ ہے۔ادویات پہلے ہی غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔ اس کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران ماہرین کوبٹھا کر سوچتے ہیں کہ کون سا نیا ٹیکس لگایا جائے، اگرایسا ہی چلتا رہا تو سانس لینے پر بھی ٹیکس لگ جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer