پنجاب بھر کے سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کاخدشہ، داخلوں کا ریکارڈ طلب

پنجاب بھر کے سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کاخدشہ، داخلوں کا ریکارڈ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے تمام سکولوں سے طلباء کے داخلوں کا ریکارڑ مانگ لیا،جعلی انرولمنٹ ثابت ہونے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی انرولمنٹ کا موازانہ کرنے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کا ایک اور اہم قدم، محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے تمام سکولوں سے طلباء داخلوں کا ریکارڑ مانگ لیا ہے۔ تمام سکولوں سے اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں ہونے والے داخلوں کا ریکارڑ طلب کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق سکولوں میں طلباء کی آن لائن ٹیگنگ اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہونے والے طلباء کے داخلوں کے ڈیٹا سے موازنہ کیا جائے گا۔ جعلی انرولمنٹ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔