ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کل ایوان عدل میں ہوں گے

ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کل ایوان عدل میں ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: لاہور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کل ایوان عدل میں ہوں گے۔ ساڑھے سات ہزار وکلا بائیو میٹرک سسٹم کے تحت اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے۔

 تفصیلا ت کے مطابق لاہورڈسٹرکٹ بارالیکشن کیلئے انتخابی مہم ختم ہوگئی۔ انتخابات ہفتہ کے روزصبح نوسے شام پانچ بجے تک ہوں گے۔ انتخابات میں 39 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ سب سے بڑا مقابلہ صدارت کی نشست پر ملک ارشد اور عاصم چیمہ کے درمیان ہو گا۔ انتخابات میں ساڑھے سات ہزار وکلا بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن عمران مسعود ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ انتخابات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، پولنگ کیلئے ایوان عدل میں پانچ داخلی راستے رکھے گئے ہیں۔

 انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اعجاز بسرا اور دیگر وکلا نے انتظامات کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتظامات ایک اچھا اقدام ہے، امید ہے کسی کو شکایت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پہلے الیکشن سیشن کورٹ میں ہوتے تھے، اس بارایوان عدل میں انتظام کیاگیاہے۔ ووٹرزکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ پنجاب بارکونسل کا کارڈ ہمراہ لائیں۔