پنجاب میں لا قانونیت کا راج ہے چھوٹے بچے محفوظ نہیں: راجہ پرویز اشرف

پنجاب میں لا قانونیت کا راج ہے چھوٹے بچے محفوظ نہیں: راجہ پرویز اشرف
کیپشن: raja
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی احتساب عدالت پیشی، راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا پنجاب میں لا قانونیت کا راج ہےچھوٹے بچے محفوظ نہیں ایسے واقعات کے خلاف عملی احتجاج کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعطم راجہ پرویز جعلی بھرتیوں کے کیس میں احتساب عدالت پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کےرخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت تین فروری تک ملتوی کردی گی۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز ا اشرف پر گیپکو میں 437افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہےعدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر سات افراد پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے،کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے زینب کے قتل کو افسوس ناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قصور میں چھوٹی بچی کا قتل لرزہ خیز واردات ہے، پنجاب میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ زینب قتل کیس کے ملزموں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ،حکمرانوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے قوم کو مزید دکھ پہنچ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سانحہ ماڈل ٹاون سمیت ایسے واقعات پرپہلے بھی اظہار مذمت کیا ہے،، انہوں نے کہا کہ قصور جیسے واقعات کے خلاف اب عملی طور پر احتجاج ۔کریں گے انہوں نے سترہ جنوری کو۔دھرنے کے حوالے سے کہا کہ وہ طاہرالقادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں :