سٹی42: محکمہ اوقاف پنجاب نے داتا دربار لاہور میں زیرِ زمین پارکنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ کے مطابق یہ اقدام تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کے باعث کیا گیا ہے، جن کے دوران پارکنگ کی عمارت کو توڑنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔داتا دربار کی پارکنگ کا انتظام لاہور پارکنگ کمپنی کے سپرد ہے اور پارکنگ بند کرنے کا فیصلہ لاہور پارکنگ کمپنی اور داتا دربار انتظامیہ کے مشاورت سے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پارکنگ کئی سال بعد نگران حکومت کے دوران دوبارہ کھولی گئی تھی، تاہم اب کمپلیکس کی توسیع اور تعمیراتی کاموں کے باعث اسے بند کیا جا رہا ہے۔